بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا، ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ ٹرائل میں ملزمان کے وکلاء کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی، عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں نیب اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔