سائفر کیس کے اوپن ٹرائل کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی و دیگر کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل شفاف انداز سے 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

تحریری حکم نامے میں جیل سپرنٹنڈٹ کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کی عزت پر حرف نہ آئے۔ تحریری حکم نامے میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر فرد جرم کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جیل میں ٹرائل کا مطلب ان کیمرہ سماعت نہیں، اوپن ٹرائل ہوگا، زیادہ سے زیادہ افراد کو عدالتی کارروائی دکھائی جائے۔ اوپن اور شفاف ٹرائل یقینی بنایا جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ہر سماعت پر جیل سے عدالت لانا سیکورٹی خدشات پیدا کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں