سائفرکیس:عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پیر کے روز اڈیالہ جیل میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا ء بابر اعوان اور شیراز رانجھا، پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان نے بیان دیا کہ سابق آرمی چیف جنرل( ر) قمر جاوید باجوہ کو بطور گواہ بلاؤں گا جبکہ امریکی سفارت خانے سے بھی نمائندہ بلاؤں گا۔

وکلاء نے موقف اختیار کیا گیا کہ جیل ٹرائل کیلئے جاری نوٹیفکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جب تک نیا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کا ڈویژنل بینچ جج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن درست قرار دے چکا، آپ کے جو دلائل ہیں وہ ہم اپنے آرڈر میں لکھ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں