مسیحی کیمونٹی آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی کیمونٹی آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہے۔

کرسمس تقریبات میں ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجادیا گیا ہے، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے مسیحی ہر سال 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں کرسمس کا تہوار مناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں