چینی وزارت خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے اقدامات کو تیز کرے۔
ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارتخانے نے ہنگامی ردعمل کا کام تیزی سے کیا۔
لین جیان کا کہنا تھا کہ بیجنگ اور اسلام آباد میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، مرنے والوں کے لواحقین کی داد رسی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔