ننھے ماہرتعلیم نے جدید تعلیمی ایپ تیارکرلی

کراچی :کراچی سے تعلق رکھنے والے ننھے ماہر تعلیم 12 سالہ مکشوف جیلانی نے ہر بچے کو تعلیم سے آرستہ کرنے کے لیے اسکالر بوسٹ نامی ایپ تیار کرلی۔چھوٹی سے عمر میں بڑا کارنامہ انجام دینے کا عزم لیے مکشوف نے یہ ایپ تیار کی ہے، ایپ کی تیاری سے مکشوف کا مقصد ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو اس مقصد کے پیش نظر ننھے طالبعلم نے ایک ایس ایپ بنا ڈالی جو تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مکشوف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے جتنے بھی مقابلوں میں حصہ لیا ہے، صرف اس لیے لیا ہے کہ پاکستان کے اندر جو چائلڈ لیبر ہے وہ کم ہوجائے۔12 سالہ ایپ میکر نے کہا کہ پاکستان میں 22.8 ملین بچے ہیں جن کا نام اسکول میں رجسٹر نہیں ہے، اس لیے ہم نے یہ ایپلکیشن تخلیق کی ہے۔

مکشوف کے والدین بھی ان کے اس کام پر فخر محسوس کرتے ہیں، ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہوتا ہے، والد نے کہا کہ صرف ایک سال کے اندر مکشوف دو نیشنل اور ایک انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے! یہ سنہری جملہ 12 سالہ مکشوف جیلانی پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے، مکشوف کی چاہت ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں