چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ صحافیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی فیصلوں کے ساتھ ساتھ میڈیاکی خبروں کے ریویوکے قائل نکلے۔ انھوں نے تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے کہاکہ میڈیامیں اگر کوئی غلط خبردیتاہے اور اس کے بعدوہ غلط ثابت ہوتی ہے تواس کوچاہیے کہ وہ خبر کوریویوکرے اور اس خبرکودرست کرے۔
انھوں نے کہاکہ اگر عدالتوں میں ہونے والے فیصلوں میں ہونے والی غلطیوں پر نظرثانی کی جاسکتی ہے تومیڈیاکی غلط خبروں پر بھی رویوکیاجاناچاہیے۔جھوٹ کوسچ کے ساتھ نہیں ملاناچاہیے۔ہم سچ تک پہنچ کے رہیں گے۔