عدلیہ کے ساتھ اختلاف رکھنا ہر شہری کا حق ہے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ عدلیہ کے ساتھ اختلاف رکھنا ہر شہری کا حق ہے، لازمی نہیں کہ ہر شہری اتفاق کرے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ای کیمپیس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا، لوگوں میں لائیو سماعت کے ذریعے یہ اعتماد بڑھتا ہے کہ انصاف ہورہا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سول ججز تربیت یافتہ ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں پر دباؤ کم ہوگا، درخواست گزاروں کا پہلا واسطہ سول ججز سے پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اہمیت کے کیسز براہ راست نشر ہوئے، یہ عمل انصاف کے نظام میں مزید شفافیت لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں