لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معاشی بحالی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو جس طرح کے بحرانوں کا سامنا ہے، اس کے تناظڑ میں حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔یہ باتیںانہوںنے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات میں میں کہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں اور امید ہے کہ وہ اب سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گے۔اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ تمام سیاست دان کو ذاتی مفادات بھلا کر ملک کے لیے کام کرنا ہو گا۔