حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

کراچی:حیدرآباد میں گیس فلنگ دکان میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گیا،ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق سول اسپتال میں 13 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں