سیاستدانوں کے مقدمات بحال، سب کا بُرا حال

سابق وزیراعظم، مفرور ملزم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن مقدمات دوبارہ بحال ہوگئے۔نیب نے کیسز بحالی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کوخط لکھ دیا۔

نیب نے سپریم کورٹ فیصلے پر احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا۔نیب کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت کو آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار کے خلاف کیس بھی کھل گیا۔ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاونٹ کیسز بھی بحال ہوگئے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بھی رینٹل پاور کیس کھل گیا۔ نواز، زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں