درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ

کراچی:پاکستان کسٹمز کی جانب سے تفتان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ سال صرف 0.55 بلین روپے جبکہ اس سال 1.35 بلین روپے ٹیکس کی مدمیں وصول کیے گئے۔

گزشتہ سال 7994 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 5.5 بلین روپے ٹیکس کی مدمیں وصول کیے گئے جبکہ رواں سال صرف 8090 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 9.6 بلین روپے وصول ہوئے۔کسٹم حکام کی اس بہترین کارکردگی کی وجہ موثر تشخیص،درست وزن اور ٹیکس میں چھوٹ کا محتاط اطلاق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں