امن وامان سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اوراہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پُرعزم ہے، امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Caretaker Prime Minister

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں