عمران خان کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وفادار امیدوار اس الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے میو اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا ہی میں بھی بےچین ہوں ، انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں ایک مستقل حکومت آئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر دستاویز کسی کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزہ حاصل کر کے پاکستان آسکتا ہے، کسی کی املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانہ ہمارا مقصد نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں