ایران کو جواب دینا بھارت کیلئے پیغام تھا، انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ ایران کو جواب دینا بھارت کیلیے پیغام تھا۔

انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جارحیت کا جواب دینا ضروری اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران کا حملہ غلط تھا اگر اسے درست سمجھتے تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے تسلیم کیا مارے گئے افراد غیر ملکی تھے، غیر ملکی لوگ ایران میں کیا کررہے تھے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے الیکشن شفاف ہوں گے، عالمی میڈیا اور ادارے بھی اس کی مانیٹرنگ کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں