نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ جو پاکستان کا قانون نہیں مانتا، یہاں سے چلا جائے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں پختونخوا پولیس دربار کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کے پی پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے ورثا کوئی معمولی نہیں بہت بڑے لوگ ہیں۔ میں ایک مقروض کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔
نگراں وزیراعظم نے دہشت گردوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرے ہوئے لوگ ہیں، جنہوں نے اس شہر میں بچوں کو قتل کیا۔ یہ دین اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں، ہم پر 10 حملے کریں گے، ان کو ایک ہزار بار جواب دیں گے۔