سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی۔
کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔
کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرے گی اور ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولتکار اور عمل کرنے والوں کا پتہ لگائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لے گی، وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔