کوئی فرد یا گروہ پُرتشدد کارروائی میں ملوث نہیں ہوسکتا، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ پولیس نے ملک کیلئے قربانیاں دیں۔

اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپیکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو فرض شناسی سے کام کرنا ہے، ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی فرد یا گروہ پُرتشدد کارروائی میں ملوث نہیں ہوسکتا، بے امنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں