representative

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں، انوار الحق کاکڑ

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں، سب جانتے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے، ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، خلیجی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ مالیاتی اداروں کے قرضوں سے الگ ہونا چاہئے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پر ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، خلیجی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ مالیاتی اداروں کے قرضوں سے الگ ہونا چاہئے اور یہ سرمایہ میرٹ پر اور اضافی ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں