بلوچ طلبہ کی گمشدگی: وزیراعظم کی عدالت میں‌ حاضری سے معذرت

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک بار پھر بروقت اور شفاف الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرادی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں مگر وہ سیکیورٹی چیلنجوں کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے کےلیے محرومی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے۔

بلوچ طلبہ کی گمشدگی کے کیس میں عدالت میں طلبی کے معاملے پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو بیرون ملک ہوں گے، اس لیے عدالت میں پیشی ممکن نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچ عسکریت پسند مزدوروں اور اساتذہ کو قتل کرتے ہیں، عدالت کو چاہیے ہمیں اس معاملے پر بھی طلب کرے۔

نگراں وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں، اگلے 2 ماہ میں ملک میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، ہم اپنی ذمے داریاں بخوبی ادا کریں گے، نگراں حکومت کسی ایک سیاسی جماعت کو فیور نہیں کر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں