نئے وزیراعلیٰ الیکشن انعقاد میں آئینی کردار ادا کریں گے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ نگراں وزیراعلیٰ الیکشن انعقاد میں آئینی کردار ادا کریں گے۔

بیان میں نگراں وزیراعظم نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو بطور نگران وزیراعلیٰ پختونخوا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ارشد حسین کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے نئے نگران وزیراعلیٰ انتظامی امور کی بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں