Increasing

گیس مہنگی کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، نگراں وزیر توانائی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، بہتری کے لیے گیس مہنگی کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت گیس نرخ بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے۔ اس شعبے کا گردشی قرض 2800 سے 2900 ارب روپے ہو چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ بات انہو ں نے پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ گیس کے شعبے میں بہتری کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے 60 فی صد گیس صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا۔

محمد علی کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ غریب صارف پر 500 روپے سے زیادہ کا بوجھ نہ پڑنے دیں بلکہ امیر طبقے کے لیے گیس کے نرخ بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں