کراچی میں کانگو وائرس کا دوسرا مریض بھی چل بسا

کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی، 30 سالہ میرویز کو کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کانگو وائرس سے ہونے والے بخار کے سبب ایک اور مریض انتقال کرگیا، 30 سالہ میرویز کوئٹہ کا رہائشی اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے کراچی منتقل کئے گئے 16 میں سے 2 مریض انتقال کرچکے، 2 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا جب کہ 12 نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں