cancel MD CAT

وزیر اعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

کراچی: نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق نگران مقبول باقر کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نگران وزیراعلی سندھ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں