چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد سے متعلق تفصیلات کو بھی مخفی رکھا گیا، ہمیں رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کی اطلاع تک نہ دی گئی۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ معلومات کی فراہمی سے گریز کرکے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمے داری حکام بالا پر عائد ہوتی ہے۔