سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتطامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہوچکے، اب رپورٹس کا انتطار ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز احتساب عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔