بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشری بی بی نے درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا 31 جنوری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

بشری بی بی نے کہا کہ31جنوری کوصبح 10 سے رات 9بجے تک اڈیالہ جیل میں انتظار کرانے کے بعد سب جیل منتقل کیاگیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں