بشریٰ انصاری نے ہمایوں سعید کو آپا کہنے سے روک دیا

لاہور:لیجنڈری اداکارہ، پروڈیوسر، ہدایت کار و گلوکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمایوں سعید کو آپا کہنے سے روک دیا ہے، کیوں کہ ان کے دوسرے شوہر اداکار سے بھی کم عمر ہیں۔بشریٰ انصاری حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کی اسی پروگرام کی وائرل ہونے والی ایک کلپ میں انہیں اپنی دوسری شادی اور لوگوں کی جانب سے آپا کہنے کے معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں جب میزبان نے اداکارہ کو کہا کہ وہ انہیں آپا نہیں کہیں گے، اس پر بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ہمایوں سعید کو بھی آپا پکارنے سے روکا ہے۔اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں گزشتہ 20 یا 30 سال سے آپا کہنے کا روج چلا آ رہا ہے۔ان کے مطابق ماضی میں شوبز انڈسٹری میں ہر خاتون کو میڈم کہنے کا رواج تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوسرے شوہر ہمایوں سعید سے بھی کم عمر ہیں، اس لیے انہوں نے ہمایوں سعید کو آپا کہنے سے روک دیا ہے۔خیال رہے کہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار مئی 2023 میں دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، تاہم ان کی دوسری شادی کی خبریں نومبر 2019 میں آنا شروع ہوئی تھیں کہ انہوں نے ڈراما نگار اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں