برطانوی وزیراعظم نے جولائی میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا

لندن:برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ملک میں جولائی میںعام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم رشی سوناک نےڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں 4 جولائی کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی۔

رشی سوناک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے آگاہ کیا۔بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔برطانوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سال میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا، ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، میں معاشی استحکام بحال کرنے کیلئے حکومت میں آیا تھا، جس کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کرلیے ہیں ،جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ وزیراعظم رشی سوناک اب ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے۔رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبرپارٹی کو حکمران کنز رویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں