لندن: برطانیہ کی ایک ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کورنا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کی سابق سربراہ کیٹ بنگھم نے ڈیلی میل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وائرس جس کا نام عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے X تجویز کیا گیا ہے، کورونا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا ہے۔
کیٹ بنگھم نے مزید کہا کہ نیا وائرس 1919-1920 کے تباہ کن ہسپانوی فلو جیسا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایکس وائرس، بیکٹیریا یا فنگس کچھ بھی ہوسکتا ہے جس کا ابھی تک کوئی علاج دستیاب نہیں۔