breaking

قوانین کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کو 368 ملین ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کے ریگولیٹر نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹک ٹاک TIk TOK کو 368 ملین ڈالر کا جرمانہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے لیڈ ریگولیٹر نے ٹک ٹاک کو بچوں کے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 345 ملین یورو جرمانہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ کو پہلی بار یورپ کے ڈیٹا پرائیویسی کے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر ( ڈی پی سی ) نے کہا ہے کہ چینی پلیٹ فارم نے 31 جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 کے درمیان یورپی یونین کے پرائیویسی کے حوالے سے متعدد قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں