نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

کراچی:بجٹ کے بعد مہنگائی میںروز افزوں اضافہ جاری ہے۔نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد اب نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں روٹی اور نان پرانے ریٹ پر فروخت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

80 کلو فائن آٹے کی بوری کا ریٹ7ہزار300 سے 9ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور لال آٹے کی 79 کلو کی بوری کا ریٹ 6800 سے 8400 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی فی کلو 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے ہیں، حکومت پاکستان اگر سستی روٹی کو فراہمی چاہتی ہے فائن آٹا، ایل پی جی، میدہ اور دیگر چیزوں کی قیمتیں کم کرے‘ ہم جلد ہی پریس کانفرنس کے ذریعے روٹی نان کی نئی قیمت کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں