رپورٹ: شمس الواحد
بونیر کی تحصیل چغرزئی کے علاقے پانڈھیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 8 افرادجاں بحق ہوگئے۔
تھانہ چغرزئی پولیس کے مطابق سواڑی کے رہائشی خاندان کے افراداپنی گاڑی میں شاہی گاوں کی جانب جارہے تھےکہ پانڈھیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری، گاڑی سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے لاشوں کو نکال کرڈی ایچ کیواسپتال ڈگرمنتقل کیا،جہاں سے ضروری کارروائی کےبعدلاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں۔