جمال خوشقجی کے بہروپ میں‌ سعودی قونصل خانے سے کون نکلا؟ (ویڈیو)

ترکی میں قتل ہوئے صحافی جمال خوشقجی کی لاش تو نہیں مل سکی۔۔لیکن تحقیقات کی کڑیاں درست سمت میں جا ملنے لگیں۔۔سی این این نے تہلکہ خیز وڈیو جاری کردی۔۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، کہ استنبول میں سعودی قونصل خانےمیں خوشقجی کے قتل کے بعد ایک شخص خوشقجی کا بھیس بدل کرنکلا۔۔
وہی کوٹ۔ وہی پینٹ۔۔ داڑھی نقلی لیکن بالکل خوشقجی جیسی۔
تاہم اس کےجوتوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔۔

سی این این نے ترک زرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ خوشقجی کے بھیس میں نکلنے والا شخص اُس پندرہ رکنی سعودی ٹیم کا رکن تھا،جس نے خوشقجی کو ہلاک کیا۔نقلی خوشقجی شہر کے مختلف مقامات سے گزرا، اس کے ہمراہ ایک ساتھی بھی تھا۔دونوں افراد ایک پارک میں بھی گئے، جہاں اس شخص نے خوشقجی کا کوٹ اتار کر ہاتھ میں لے لیا۔ملزمان ایک ریسٹورینٹ بھی پہنچے اور پھر ایک عمارت کی لفٹ میں چڑھتے دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں