بشام: چینی انجنیئرز کی بس بم پروف نہ ہونے کا انکشاف

پختونخوا پولیس نے بشام میں چینی انجنیئرز پر خودکش حملے سے متعلق دوسری رپورٹ وفاق کو اراسال کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بادی النظرمیں چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی، ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجنیئر بھی شامل ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی، وقوعہ سے تھانہ بشام 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے۔

تباہ شدہ بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی، خودکش دھماکے سے متاثرہ بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔

چینی قافلے میں شامل بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، خودکش بمبار کے زیر استعمال گاڑی کے ٹکرے بھی حاصل کرلئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں