“میاں” تیرے جانثار، بشیر میمن، راؤ انوار۔ بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بھٹو ریفرنس ہماری عدلیہ کے لیے امتحان ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں 12 سال بعد صدر کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے، عدالت نے تاریخ کو درست کرنا ہے۔

راؤ انوار سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جن کا کھلونا ہے انہوں نے اس کو لانچ کیا، لیاری کے کارکنوں نے اس کھلونے کے بارے میں ایک نعرہ دیا ہے، لیاری کے کارکنوں کا نعرہ ہے میاں تیرے جانثار، بشیر میمن، راؤ انوار۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں