جانتا ہوں پاکستان میں الیکشن کیسے ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ بتایا جارہا ہے 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والا چوتھی بار اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالے گا۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں الیکشنز کیسے ہوتے ہیں میں یہ جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام جب جاگ جاتے ہیں اور فیصلہ کرلیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا راستہ نہیں رو سکتی۔

چئیرمین پی پی پی نے کہا کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عوام کا فیصلہ لے لیا ہے مگر میری درخواست ہے کہ آپ ان سب کو 8 فروری کو سرپرائز دیں، ملک کی قسمت ان 2 افراد کے حوالے نہ کریں، جس نے میرا اور آپ کا خون سستا کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں