بلاول بھٹو اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127 اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 80 کیلئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے گئے۔

شہری محمد ایاز نے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ بلاول نے کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا دو جماعتوں کا رکن ہونا الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہے۔

ادھر دو مقامی وکلاء کی طرف سے دائر کردہ اعتراضات میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ کاغذات نامزدگی میں مریم نواز کے اصل دستخط نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں