جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلاول کی طلبی کی وجہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلاول سے تحقیقات شروع ہوچکی ہے۔اور ابتدائی طور پر انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا ہے۔یوں تو بلاول کا براہ راست کسی کرپشن سے تعلق نہ تھا ،لیکن منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے دوران بہت سی دستاویزات پر بلاول کا نام پایا گیا،قانونی خانہ پری کیلئے بلاول کو ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
بلاول سےپوچھا جائے گا کہ ایک جعلی اکاؤنٹس سے ان کی لندن کی فلائیٹس کے ٹکٹوں کی ادائیگیاں کی جاتی رہی ہیں۔اس بارے میں وہ اپنا موقف بیان کریں۔یہ وہ اکاؤنٹ ہے جو آیان علی کے لئے بھی استعمال ہوتا تھا۔
بلاول سے سوال کیا جائے گا کہ بلاول ہاؤس کے مالک چونکہ آپ ہیں تو یہ وضاحت کیجئے کہ بلاول ہاؤس کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں جعلی اکاؤنٹ سے کیوں اور کیسے ہوئیں ۔
بلاول بھٹو زرداری سے ، زرداری گروپ کے حوالے سے بھی سوالات کئے جائیں گے،جس کا بلاول خود بھی حصہ ہیں۔دل چسپ امر یہ ہے کہ اب تک دریافت ہونے تقریباً300 کے قریب جعلی اکاؤنٹس میں سے صرف ایک جعلی اکاؤنٹس سے زرداری گروپ کو رقم کی منتقلی ثابت ہوئی ہے۔اور یہی واحد براہ راست ثبوت ہے جو اب تک ایف آئی اے کے ہاتھ آسکا ہے۔جبکہ دیگر اکاؤنٹس اور 2کھرب روپے کی منی لانڈرنگ نامعلوم افراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں