صاف پانی، خوراک ہر شہری کا بنیادی حق، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صاف پانی، صاف خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کے تحت ’ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی حقوق پر اثرات‘ پر منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو حالیہ سیلاب میں بہت نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور کلائمیٹ جسٹس پی پی کا منشور ہے، ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا، ہمیں مستقبل کے چیلنجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں اپنا گھر پروگرام شروع کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی اور شیلٹر کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں گزشتہ اور حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں