یہ وہ شیر، جو عوام کا خون چوستا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے، جب بھی اسے وزیراعظم بنایا گیا ملک کا نقصان ہوا۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام کے ذریعے حکومت بنائیں گے، عوام ہمیں ووٹ دے تاکہ ہم اپنی حکومت بناسکیں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، اس نے ہر بار آکر پاکستان کا نہیں بلکہ عوام کا نقصان کیا،اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں