بلاول بھٹو نے بجٹ منظوری کیلئے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی اور سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات فوری دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاو¿س پہنچے تھے، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور خورشید شاہ بھی وزیراعظم ہاو¿س پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم ہاو¿س پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع تھی جو تاخیر کا شکار ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں