بنوں کے علاقے بکا خیل میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور کی افغان شہری کے طور پر شناخت ہوئی ہے، جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔