الخدمت “بنو قابل” پروگرام: ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز

الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز پروگرام “بنو قابل” کے Aptitude ٹیسٹ میں کامیاب نوجوانوں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کے انٹرویوز مکمل ہوچکے، 2 نومبر کو لڑکوں کے انٹرویو کا سلسلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

لڑکیوں کیلئے انٹرویوز کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے ادارہ نورحق میں انٹرویو سیشن کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر بنو قابل فاروق کملانی بھی موجود تھے۔

نوجوانوں نے الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز اور الخدمت کی اس کاوش کو سراہا اور اس کو ملک بھر میں پھیلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میدان میں آگے لے جانے کا خواب پورا ہورہا، کراچی کے نوجوان کو آئی ٹی اسکل دیکرپاوں پر کھڑا کریں، آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ ہزاروں نوجوان انٹرویوز دے چکے، لڑکیوں کے انٹرویوز کا سیشن ابھی باقی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا کہ انٹرویوز میں نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ نوجوان تعلیمی استعداد کے مطابق کورسز کا انتخاب کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں