کراچی: سمندر میں نہانے پر 1 ماہ کیلئے پابندی

کمشنر کراچی نے طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر 1 ماہ کیلئے پابندی لگادی۔

کمشنر نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پابندی 27 جولائی تک رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ساحل سمندر کے قریب خطرناک لہریں بن رہی ہیں، جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ ایس ایچ او کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں