بلوچستان کا 955 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش،تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ

کوئٹہ :بلوچستان کے آ ئندہ مالی سال کیلئے 955 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ مالی سال 2004-25کے بجٹ میں ترقیاتی مد میں 365ارب سے زائد اور غیر ترقیاتی مد میں 565 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، 25 ارب کے سرپلس بجٹ میں 3000 ہزار خالی آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ گریڈ ایک سے 16کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ17سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب شیروانی نے ایوان میں پیش کیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا، بجٹ میں گرین بس اقدام کے تحت کوئٹہ اور تربت میں بس سروس کے آغاز کیلئے ایک ارب روپے، اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے موجودہ مختص رقم 4.9ارب روپے سے بڑھا کر 6.6ارب روپے کردیے گئے۔ اپوزیشن رکن اسمبلی اور بی این پی عوامی کے سربراہ اسد بلوچ نے اسکیمیں شامل نہ کیے جانے پر اجلاس کے دوران ایوان سے واک آوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں