انتظامیہ نے اسلام آباد سے گرفتار تمام 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذاکرات اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں 290 مظاہرین کو رہا کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے زور دیا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔