پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

اسپین کی معروف کمپنی کونڈس سپر مارکیٹ نے پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا، سرمایہ کاری کے اس مہم میں معروف صحافی اظفربخاری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، اسلام آباد میں اظفر بخاری کی دعوت میں کونڈس سپر مارکیٹس کے پانچ رکنی وفد نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ایکسپینشن خوسے مینوئل اور ڈائریکٹر ایکسپورٹس خوسے ریمن کی قیادت میں شرکت کی،
اس موقع پر اسپین کے نائب سفیر فرنینڈو گیرون بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوسے مینوئل نے اظفر بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، ان کا کہنا تھا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے موضوع ترین ملک بن چکا، اسپین کے نائب سفیر فرنینڈو گیرون نے کہا پاکستان میں پسپانوی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،
اس امر سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ ہائیں گے، اس مد میں انہوں نے اظفر بخاری کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اظفر بخاری کا کہنا تھا، ان کو بے حد خوشی ہے کہ ان کی کاوشوں سے پاکستان میں بیرون ملک سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوئی ہیں، وہ عنقریب یورپ کے دیگر ممالک میں بھی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے.
یورپی یونین میں سرگرم پاکستان کے سینئر صحافی اظفر بخاری گزشتہ دنوں اے آر وائی کی ٹیم کے ہمراہ یورپی ممالک کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانوں میں کئی تقریبات کا انعقاد کرایا، ان تقریبات کا مقصد تین نکاتی ایجنڈہ تھا، جس میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو آبی وسائل کی کمی سے آگاہ کرنا، ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنا اور پاکستان کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا شامل تھا، کونڈس گروپ کی پاکستان آمد بھی اسی مہم کا حصہ ہے، اظفر بخاری کا کہنا تھا وہ یورپ کے دیگر ممالک کو بھی سرمایہ کاروں کو دعوت دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں