پختونخوا کابینہ تحلیل، نگرانی گورنر کو منتقل

نگراں وزیراعلیٰ پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد کابینہ تحلیل،صوبے کی نگرانی گورنر کو منتقل ہوگئی۔

نئے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر اور کابینہ تشکیل دیے جانے تک گورنر اختیارات کااستعمال کریں گے۔ نئے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملہ پر قانونی ماہرین کنفیوژن کاشکار ہو گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے معاملہ سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے پاس جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر جلد کرنا ہوگا۔ صوبے کے آئینی سربراہ کا معاملہ ہے۔ سابق ویراعلیٰ اور اپوزیشن اتفاق نہ کرسکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آئے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ کی دوبارہ تقرری کا ایسا معاملہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں