مقبوضہ کشمیر کھلی جیل میں بدل چکا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد:وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی پسند قیادت کو نشانہ بنایا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حقیقی سیاسی قیادت نے ہمیشہ ہندوستان کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف جدوجہد کی۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو ہندوستان کی قابض افواج نے ٹارگٹ کر کے شہید کیا۔

ممتاز آزادی پسند رہنماو¿ں میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عوام ان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ شہداءجموں وکشمیر نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تحریک ازادی کشمیر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے عوام نے کبھی بھی ہندوستان کا غاصبانہ قبضہ قبول نہیں کیا۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی منزل سمجھا اور شہداءپاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفن ہوتے ہیں۔

چودھری انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل میں بدل چکا ہے۔ ساری حریت قیادت کو سالہا سال سے مقید رکھا گیاہے۔ گھر گھر تلاشی اور فیک انکا¶نٹر کے ذریعہ بیسیوں نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اپنے سارے انسانی اور مادی وسائل تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں استعمال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں